سردار رامیش سنگھ اروڑا کی تاج ہاوس آمد ،احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی

Apr 19, 2026 | 20:32:PM
سردار رامیش سنگھ اروڑا کی تاج ہاوس آمد ،احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا کی تاج ہاوس آمد ، پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز ,احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی ,کبیر تاج کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس موقع پر سابق ایم پی اے  میری جیمز گل بھی موجود تھیں ۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے  سردار رمیش سنگھ اروڑا ،  صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ہیں اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے اہم رہنما بھی ہیں۔

 سردار رمیش سنگھ اروڑا  سکھ یاتریوں، گوردواروں، مذہبی تقریبات اور اقلیتوں کے امور سے متعلق پروگراموں میں فعال طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

حالیہ سرگرمیاں  وساکھی میلہ 2026 کے تناظر میں انہوں نے واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔  جس میں شرکت کے لیے  ہزاروں سکھ یاتریوں کا پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے