خضدار میں فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان کے علاقے خضدار میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھنڈوزئی میں پیش آ یا ۔
ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس ٹیم ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ اس پر فائرنگ کی گئی۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، واضح رہے کہ بلوچستان میں جرائم کی شرح میں پہلے کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے