پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹال دیا، ناصر حسین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کوششوں سے دنیا میں امن آرہا ہے۔ یہ بات پیپلز پارٹی کے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا، پاکستان عالمی ثالثی میں اپنا ایک اہم کردار ادا کررہا ہے جس کے لئے اللہ کے شکرگزار ہیں۔
سندھ کے وزیر بلدیات نے مزید کہا، پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، معیشت کو بہتر کرنے میں بھی اللہ پاک پاکستان پر اپنا خاص کرم کرے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا، سندھ میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو کے ویزن پر ترقیاتی کام ہورے ہیں۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا، ہماری فورسز کئی سالوں سے انڈین پراکسیز کو فیس کررہی ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے جوانوں سے جام شہادت نوش کیا ہے۔
اب ہمارے فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں سے ملک میں امن آرہاہے اور دشمن ممالک کو شکست ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کر دی
بجلی کی حالیہ لوڈ شیڈنگ کے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا، این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی سپلائی کا مسئلہ جنگی حالات کی وجہ ہے ، اس پر بھی کام ہورہا ہے۔ ایران سے گیس پائپ لائین کا منصوبہ پریشر کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، امید ہے کہ امن سے یہ منصوبہ بھی پورا ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا، سندھ میں نو گو ایریاز بنا دئے گئے تھے، سندھ گورنمنٹ کی پالیسی کی وجہ سے سندھ میں امن و امان بہتر ہورہا ہے۔ ہماری پولیس کی وجہ سے بہت سے ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ صوبے میں امن کے لیے جرگے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، سرداروں کو کہہ دیا گیا ہے امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔