لاہور سمیت پنجاب بھر میں16 ڈینگی کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے۔
لاہور میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں، رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ڈینگی کیسز جبکہ لاہور میں رواں سال سے اب تک تین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافہ کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر صحت حواجہ عمران نزیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔
مزید پڑھیں: ایچ آئی وی کاتیزی سے پھیلاؤ؛ ماہرین صحت نے خبردارکردیا