ایچ آئی وی کاتیزی سے پھیلاؤ؛ ماہرین صحت نے خبردارکردیا

Apr 19, 2026 | 12:14:PM
  ایچ آئی وی کاتیزی سے پھیلاؤ؛ ماہرین صحت نے خبردارکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں ایچ آئی وی کےتیزی سے پھیلاؤکے حوالے سے ماہرین صحت نے خبردارکردیا۔
  پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے اورماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کرعام آبادی میں تیزی پھیل رہا ہے، پاکستان کے 79 فیصد افراد ایچ آئی وی سے لاعلم ہیں۔
سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں بڑھتے کیسز نظام صحت کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں، ایچ آئی وی اب عام آبادی اور بچوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر قائد سعید کاکہناہے کہ کہ غیر محفوظ انجیکشنز اور آلودہ خون پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا جواد اصغرکے مطابق بار بار آؤٹ بریکس نظام صحت کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا جن بے قابو، سادہ روٹی 6 روپےمہنگی ہوگئی
ماہرین صحت کاکہناہے کہ بلڈ بینکوں کی نگرانی اور خون کی مکمل اسکریننگ یقینی بنائی جانی چاہیے، اس کے ساتھ ہی غیر محفوظ انجیکشنز کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کو مؤثر بنانے کی بھی ضرورت ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔