انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی جھلکیاں مداحوں کو بھا گئیں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی کا شمار شوبز اور کھیل کی دنیا کے سب سے دلکش جوڑوں میں ہوتا ہے، دونوں نہ صرف اپنی محبت بھری تصویروں اور رومانوی لمحات سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیتتے ہیں بلکہ اپنے اندازِ زندگی سے "کپل گولز" بھی سیٹ کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں دبئی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انوشکا اور ویرات کو ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے،یہ ویڈیو ایک مداح کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ہنستے مسکراتے، خوشی سے جھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ کئی دیگر ڈانسرز بھی شریک ہیں۔
کیجول لباس میں ملبوس یہ جوڑا اپنے انداز اور کیمسٹری سے ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مداحوں نے ویڈیو پر خوب محبت بھری تبصرے کیے اور اس لمحے کو "دل خوش کر دینے والا" قرار دیا۔
یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات دسمبر 2017 میں ایک خوابناک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور تب سے ہی ان کا ساتھ سوشل میڈیا پر خوب سراہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر