گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

Apr 19, 2023 | 17:49:PM
پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فور کاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔

 موسمیاتی تجزیہ کار کا کنا ہے کہ یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔