گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Apr 19, 2023 | 13:18:PM
گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفراللہ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: اپنی ہی بیٹی سے زیادتی کی کوشش، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم باپ کی درخواست مسترد کر دی

 فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی بھی زخمی ہوا ہے جسے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔