سگریٹ کیوں نہیں لا کر دیئے۔۔سگے بھائی کو قتل کرنیوالے سنگدل بھائی کو بڑی سزا سنا دی گئی

Sep 18, 2025 | 19:05:PM
سگریٹ کیوں نہیں لا کر دیئے۔۔سگے بھائی کو قتل کرنیوالے سنگدل بھائی کو بڑی سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے واہ کینٹ میں سگریٹ نہ لا کر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا سنگدل بھائی انجام کو پہنچا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم کی عدالت نے اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والے مجرم نادر خان کو  عمر قید  کی سزا سنا دی ہے،مجرم  کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا  سنائی گئی ہے۔مجرم  نے معمولی رنجش پر درانتی کے وار سے اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2024 تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:قطری سفیر سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی ملاقات،اسرائیلی حملے پر مذمت