چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ، عہدے پر بحال

Sep 18, 2025 | 13:06:PM
 چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ، عہدے پر بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمٰن کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرنے کافیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے دیا.

یہ بھی پڑھیں:نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل ،نوٹیفیکیشن جاری

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے انٹراکورٹ اپیل پر آرڈر جاری  کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمٰن کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔