حکومت پنجاب کی رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے: شرجیل انعام میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دے دیاہے۔
انہوں نے’’ ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افسوس ناک بات ہے کہ (ن) لیگ اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے۔
اس طرح کا رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام ہے،(ن) لیگ کی پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب کے دوران ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے باعث پنجاب کے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے