کویتی شہریت سے متعلق اہم خبر،شاہی فرمان  جاری 

Sep 18, 2025 | 09:00:AM
کویتی شہریت سے متعلق اہم خبر،شاہی فرمان  جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کویتی شہریت سے محروم بحرین کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کا حکم جاری کردیاگیا۔
بحرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کے وہ شہری جنہیں حال ہی میں کویتی شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا کو بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ہدایت پر نئے بحرینی پاسپورٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان کا مقصد متاثرہ شہریوں کے سفر کی آزادی کو یقینی بنانا اور اُن بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے جو شناخت اور نقل و حمل سے جڑے ہوئے ہیں۔
بحرین کے بادشاہ شاہ حمد کی ہدایات کے بعد تمام بحرینی شہریوں کے پاسپورٹس کی فوری طور پر تجدید کر دی گئی ہے تاکہ وہ بلارکاوٹ اور باآسانی سفر کر سکیں۔
یاد رہے کہ کویت میں رواں سال کے آغاز میں ہزاروں افراد کی شہریت ختم کردی گئی تھی جن میں خواتین سمیت 4141 افراد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں: کترینہ کیف

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا،اس حوالے سے کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہریت سے محروم افراد کو وہ تمام مراعات حاصل ہوں گی جو پہلے تھیں,اس سے قبل کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ شادی کے خواہش مند تمام افراد اپنا طبی معائنہ لازمی کرائیں۔