گوجرانوالہ، لاپتا ہونیوالی 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Sep 18, 2023 | 23:17:PM
گوجرانوالہ، لاپتا ہونیوالی 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال) گوجرانوالہ میں گھر سے لاپتا ہونیوالی 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل  کرنے کا  واقعہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ جھنگی میں پیش آیا،ایف ائی ار کے مطابق 7سالہ بریحا گھر سے چیزیں دکان پر لینے گئی لیکن  واپس نہ آئی، پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی  نعش کھیالی کے علاقہ میں گندے نالے سے  ملی، جس کے بعد قاتل کی تلاش شروع کردی ،قاتل  پھوپھا اعجاز نکلا، پھوپھا نے بچی بریحا کو قتل کے بعد نعش گندے نالہ میں پھینک دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف فوٹیجز میں پھوپھا بچی کو ساتھ لے جاتا نظرآیا،ملزم کوحراست میں لیاگیاجس نے بتایاکہ بچی کوفیکٹری میں زیادتی کانشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ہار اور کپتان پر تنقید ،سابق کپتان بھی حمایت میں بول پڑیں