"ہماری ٹیم ایسی نہیں جیسے وہ ہاری ،غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا"، جاوید میانداد

Sep 18, 2023 | 22:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے لیجنڈ بلے اور سابق کپتان باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بابراعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں سابق کپتان مصباح الحق اور جاویدمیانداد سمیت دیگر سابقہ کھلاڑی بھی بابر کے حق میں آگئے ہیں۔

اس حوالے سے سابق کپتان جاوید میانداد  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح وہ ہاری ،غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،کرکٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے، بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل ہوں،ہر کسی بیٹسمین کو پتہ ہے کہ فاسٹ بولر یا اسپنر کیا کرسکتا ہے،پلیئر کو پتہ ہونا چاہیے کہ بولر کو کیسے فیس کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کریں،انڈیا میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں،آپ کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

سابق کپتان کا مزید کہا کہ آپ پروفیشنل پلیئر ہیں، کراوڈ کا پریشر نہ لیں، گیم پر فوکس رکھیں،وکٹوں کے حساب سے اپنی اپنی تیاریاں کرنا ہوتی ہے، اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں،فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے،ورلڈ کپ انڈیا میں ہو یا کہیں اور، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔