ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، بلاول بھٹو زرداری

Sep 18, 2023 | 19:36:PM
ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جاسکتی ہے۔

تاندلیانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت ملنے پر زرعی انقلاب اور شمسی توانائی کے منصوبے ترجیح ہونگے، شہبازشریف

 بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا بیوی کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسیج ہے، چیف جسٹس کیلئے نیک خواہشات ہیں۔