ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت مکمل،ایک سے دو روز میں اعلان متوقع

Sep 18, 2023 | 12:19:PM
ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت مکمل،ایک سے دو روز میں اعلان متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہمسایہ ملک بھار ت میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، ایک سے دو روز میں اعلان متوقع ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ایشیا کپ میں  کھلاڑیوں کی انجری کے بعد ٹیم میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں جس پر سیلیکشن کمیٹی اور کپتان میں مشاورت مکمل کر لی گئی ہے،جس میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا، ایشیا کپ میں ناکام رہنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے البتہ سپنر ابرار احمد ریڈار پر آگئے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابراعظم آج بورڈ چیف ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے، دوسری جانب بورڈ چیف ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے سابق کپتانوں اورکرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں،یہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے، انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت سے میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیل سکے، بابراعظم امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری