رانا ثنا اللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sep 18, 2022 | 12:07:PM
انسداد دہشتگردی ,شوکاز,ای سی ایل,وفاقی سیکرٹری داخلہ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے  وزیر داخلہ کو شوکاز دہشتگردی کے مقدمے میں 2 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں : گوگل اپنی غلطی ماننے سے انکاری ،پاکستانیوں کو مفت میں خوش کردیا

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت  نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔دوسری جانب عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کوپیر 24 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔