گوگل اپنی غلطی ماننے سے انکاری ،پاکستانیوں کو مفت میں خوش کردیا

Sep 18, 2022 | 11:56:AM
 ڈالر , گوگل ,google ,ویب سائٹس,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر کتنی ہی گرے لیکن گوگل(google ) نے روپے کو مضبوط کرنے کی ٹھان لی ہے۔

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے لیکن گوگل نے ڈالر کو غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر ایسا دھوبی پٹکا دیا کہ 221 روپے 91 پیسے پر دکھا دیا۔

دیگر ویب سائٹس پر ڈالر کی قدر اونچی کی اونچی ہے اور 240 سے بھی زیادہ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر کا بھاؤ 241 روپے برقرار ہے۔