مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی،پیشگوئی

Sep 18, 2021 | 09:20:AM
مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی،پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا  سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔ انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں یہ کہا کہ مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی،واضح رہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔