پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Oct 18, 2023 | 23:25:PM
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر شہزاد)پشاورکے علاقہ ورسک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نعیم ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی ودیگر افسران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔