وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کے فوری ریلیف کیلئے بڑا اعلان

Oct 18, 2023 | 19:54:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کے فوری ریلیف کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف ایسوسی ایشنز سے کامیاب مزاکرات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر نیا نرخ نامہ جاری کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور کے مختلف ایسوسی ایشنز سے کامیاب مذاکرات ہوئے جن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں استحکام کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ

مذاکرات اور پرائس فکسیشن کمیٹی کی سفارشات پر اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں پر مبی نیا نرخ نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلوگرام، دال چنا 15 روپے، دال مسور کی قیمت میں 30 روپے، کالا چنا 10 روپے جبکہ بیسن کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی ہے۔ سفید چنا کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات ترجیحی بنیادوں پر عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔