ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں استحکام کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ

Oct 18, 2023 | 17:53:PM
ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں استحکام کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)نگران  حکومت کے معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات نے  رنگ دیکھانا شروع کر دیا، ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد اب تجارتی  میدان سے بھی اچھی خبر یں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 22 کے مقابلے ستمبر 23 میں تجارتی خسارے میں 47 فیصد کمی ہوگئی ,ستمبر 22 کے 2.85 ارب ڈالر کے مقابلے ستمبر 23 میں تجارتی خسارہ 1.51 ارب ڈالر رہ گیا ،ستمبر 22 کے مقابلے ستمبر 23 میں برآمدات 2 فیصد اضافے سے 2.50 ارب ڈالر رہی ،ستمبر 22 کے مقابلے ستمبر 23 میں درآمدات 25 فیصد کمی سے 4 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 4742 فیصد کمی سے 5.31 ارب ڈالر رہ گیا ،گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 9.15 ارب ڈالر تھا ،رواں مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 3.6 فیصد کمی سے 6.91 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 25.10 فیصد کمی سے 12.22 ارب ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیں :فیکٹ چیک ،موٹر سائیکل قیمتوں میں کمی کی خبریں جھوٹی نکلیں