نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت؟ پیپلز پارٹی نے کھیل بدل دیا،عمران خان کی آزادی ؟

Oct 18, 2023 | 10:18:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نوازشریف کی ڈیل کے تحت وطن واپسی؟سعودی عرب اور دبئی میں اہم ملاقاتیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت؟ پیپلز پارٹی نے کھیل بدل دیا،عمران خان کی آزادی ؟

پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ گزشتہ 4سال سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے لیگی قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی میں اب صرف 3 روز باقی ہیں ، نواز شریف کی واپسی پر چھائے بے یقینی کے بادل بھی آہستہ آہستہ چھٹتے دکھائی دے رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق لندن سے سعودی عرب پہنچنے والے نواز شریف نے عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ، جبکہ سعودی عرب سے دبئی اور دبئی سے پاکستان آمد کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم ہو چکا ہے زرائع کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے نواز شریف کی پرواز جسے امید پاکستان کا نام دیا گیا ہے ۔پاکستان آمد سے پہلے انکی قانونی ٹیم 24سے48 گھنٹوں کے اند ر اندر اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے پر دستک دے گی۔لیگی رہنما عرفان صدیقی کا دعوی ٰ ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچ کر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے،مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: