لال حویلی بے دخلی نوٹس عدالت کی جانب سے معطل

Oct 18, 2022 | 16:49:PM
لال حویلی بے دخلی نوٹس عدالت کی جانب سے معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی کو خالی کرنے کا نوٹس راولپنڈی کی مقامی عدالت نے معطل کر دیا۔

متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو لال حویلی 7 روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

آج درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی کے روبرو ہوئی۔ شیخ رشید کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، اسے معطل کیا جائے۔

سیشن عدالت نے کہا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جا رہا ہے، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، نوٹس کا اجرا درست نہیں، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔

عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا کہ سائل 15 دن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔