عمران خان صاحب آپ نے قوم کو دھوکہ دیا ، اب جان چھوڑ دیں۔۔ مریم اورنگزیب

Oct 18, 2021 | 16:49:PM
عمران خان صاحب ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہو کر گھر جانے کا مطالبہ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے گیس کی قیمت 600روپے سے 1400روپے تک پہنچا دی ہے ، آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے جبکہ نواز شریف کے دور میں 53روپے فی کلو بکنے والی چینی کو 120روپے فی کلو پر پہنچا د ہے ۔

عمران صاحب آپ کے دور میں پٹرول 70 روپے سے 138، ڈیزل 75روپے سے 135پر پہنچ چکا ہے ، آپ نے ادویات کی قیمتوں میں 300فیصد کا ظالمانہ اضافہ کیا ، چائے کی قیمت 10روپے سے 25روپے ہو گی ، یہ غریبوں کا احساس ہے ؟۔

 ترجمان ن لیگ نے کہا کہ تین سال میں عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بول کر دھوکے پر دھوکہ دیا گیا، عمران صاحب آپ نے ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا۔ آپ نے قومی اداروں کو متنازعہ بنایا اور ان کا تماشہ بنا دیا،تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ، آپ ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں ، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو سامنے آ گئی