عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

Oct 18, 2021 | 16:03:PM
عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا
کیپشن: عظمیٰ بخاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو بھرے مجمعے میں تھپڑ  مارنے کے بارے خود ہی بتادیا ،واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگی  رہنما عظمیٰ بخاری  کے ساتھ گزشتہ روز ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر لیگی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آیا جب فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہونے کے لئے مریم نواز کے ساتھ عظمیٰ بخاری،  ثانیہ عاشق اور  دیگر گاڑی میں موجود تھیں۔

جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا لیکن سکیورٹی پر مامور لوگوں نے دیگر خواتین کو وہیں روک لیا،لوگوں کے ہجوم اور دھکم پیل کی وجہ سے گاڑی کو روکتے عظمیٰ بخاری گاڑی سے نکلی اور  غصے سے قریب کھڑے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا اور باوز پر لگا بیج پر اتار دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نوجوان کو مار نے کے بعد وہ پوچھ رہی ہیں کہ کس کے ساتھ ہے؟اور کہہ رہی ہیں کہ تمہیں کوئی غلط فہمی ہے۔

 واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ  وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا ۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کو قتل سے پہلے کتنے دن قید رکھا گیا۔۔مقدمے نے نیا موڑ لے لیا