شدید دھند،ایم ون موٹروے بند کردی گئی

Nov 18, 2025 | 23:11:PM
 شدید دھند،ایم ون موٹروے بند کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پشاور سے  موٹروے ایم ون, صوابی انٹرچینج  تک بندکر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ 

 ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔

مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 پرو بغیر سود قسطوں پر حاصل کرنے کا طریقہ جانئے