سندھ بھر میں ڈینگی بے قابو، 81 نئے مریض داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند )سندھ بھر میں ڈینگی بخار بے قابو ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 81 نئے مریض داخل ہوئے۔
محکمہ صحت کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 59مریض رپورٹ ہوئے ،رواں سال کے دوران37 افراد ڈینگی بخار سے انتقال ہوچکے ہیں، صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 128ہوگئی ۔
کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 31 نئے مریض حیدرآباد میں سرکاری ہسپتالوں میں 24 نئے مریض داخل ہوئے ۔محکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں میں 95مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے، نجی اسپتالوں میں 68 مریض صحتیاب ہوئے ۔
سندھ میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ،سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 5893 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے ، لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 695 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ ئے، کراچی کی لیبارٹریوں میں سب سے زیادہ 194 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، حیدرآباد کی لیبارٹریز میں 301 کیسز مثبت آئے۔
یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی