سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Nov 18, 2025 | 21:29:PM
 سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اوپننگ بلے باز برائن برینٹ نے 36 گیندوں پر 49 سکور کیے، جس میں 8 چوکے شامل تھے، مارومانی نے 22 گیندوں پر 30 سکور کیے، جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے، ریان 8 گیندوں پر 8 سکور بنا سکے ، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، شاہین آفریدی ، سلمان مرزا ، صائم ایوب اور ابرار احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے سلمان علی آغا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا میدان میں اترے، سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ عام پنڈی کی پچ جیسی نہیں لگ رہی، امید ہے کہ بعد میں بولنگ کے ذریعے اوس سے بچا جا سکے گا۔

سکندر رضا نے کہا کہ وہ سیریز کےلیے واقعی پرجوش ہیں، وکٹ معمول سے سسٹ دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پچ سے متعلق بازید خان کا کہنا ہے کہ عام طور پر پچ میں ہلکی سی چمک ہوتی ہے، یہ ایسی نہیں لگ رہی، ہوسکتا ہے گیند ایک سطح پر رک جائے، سردی کافی ہے، اگر اوس پڑی تو گیند بلے پر کافی بہتر طریقے سے آئے گی۔