وزیراعظم سے امریکی سکھ برادری تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات

Nov 18, 2025 | 19:12:PM
وزیراعظم سے امریکی سکھ برادری تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ میں سکھ تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان انکی مہمان نوازی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گردواروں کی دیکھ بھال اور یہاں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے  سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی  ملک کی ترقی و خوشحالی اور اس کا نام روشن کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں،جناب جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ سے بچاؤ ، احتیاطی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری