مصطفیٰ کمال نے 3ارب ہڑپ  کر کے ملائشیا میں جا کر ہوٹل بنائے تھے;قادر خان مندوخیل

Nov 18, 2025 | 00:34:AM
مصطفیٰ کمال نے 3ارب ہڑپ  کر کے ملائشیا میں جا کر ہوٹل بنائے تھے;قادر خان مندوخیل
کیپشن: پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ,
سورس: یوٹیوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا ہےکہ جو مصطفیٰ کمال آج دھمکیاں دے رہے تھےانہوں نے  خود 3 ارب ہڑپ  کر کے ملائشیا میں جا کر ہوٹل بنائے تھے۔

24نیوز کے پروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تین  میئر رہے ہیں اور تینوں اختیارات کا رونا روتے رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ نے تو کبھی اختیارات کا رونا نہیں رویا،مصطفی کمال جو آج دھمکیاں دے رہے تھے کس کے ایماں پر دھمکیاں دے رہے تھے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا کہ ایم کیو ایم والے مغبروں کا ٹولہ ہے ،بلدیاتی وسائل مانگنے والے ریفرنس اس صوبے کے لوگوں کا دے رہے ہیں جنہوں نے خود 3 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرارہے،جنہوں نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل تو پاس کر لیا لیکن ان کے پاس لاہور کو 14ٹکڑوں میں تقسیم کرسکیں ایسے ماہر ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسی ایم کیو ایم ہے،ایم کیو ایم تو الطاف حسین کی ہے،یہ تو پی ایس پی کا ٹولہ ہے،بلدیاتی انتخابات میں اس   ڈر سے حصہ نہ لینے والے 50 ٹکڑوں میں تقسیم ہیں،ہار جائیں گے۔

پروگرام میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر عامر چشتی نے کہا کہ کراچی ،حیدرآباد کے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے ان کے لیے کیا کیا، تبھی وہ ووٹ دے کر ہمیں منتخب کرتے ہیں ۔

ایم کیو ایم کا بل صرف کراچی کے لیے نہیں تھا،یہ پورے پاکستان کے لیے تھا ، ایم کیو ایم کی یہ خواہش تھی کہ بلدیاتی نظام کا بل 27ویں ترمیم میں ہی شامل کیا جاتا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا،اس کی وجہ ہے کہ ہم وفاق صوبے  کو تو جمہوریت سمجھتے ہیں لیکن لوکل حکومت کو جمہوری نہیں سمجھتے،وڈیرہ کبھی نہیں چاہے کا کہ ایک مزدور کا بچہ اسمبلی میں آئے اور ان سے سوال کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28ویں ترمیم میں اپنے بلدیاتی نظام آئینی کور دینے کے لیے ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

پروگرام میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوئے 4 سال ہوجائینگےلیکن کسی کو ایک پیسہ بھی نہیں ملا،بلدیاتی قانون پورے پاکستان کے لیے بننا چاہیے ،28ویں آئینی ترمیم ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ صوبوں کا شیئر کم کرنے پر کوئی صوبہ نہیں مانےگا۔

پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااحمد اویس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان لوکل گورنمنٹ سے خائف نظر آتے ہیں،جو لوگ اسمبلیوں میں آتے ہیں ان کا کام صرف قانون سازی ہونا چاہیے جبکہ لوکل حکومتیں الگ سے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان جو اسمبلیوں میں آتے ہیں اپنے اختیارات لوکل حکومت کے نمائندوں کو دینا نہیں چاہتے کیونکہ اس میں کرپشن کرنی ہوتی ہے ۔

 احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ مشرف ایک اچھا سسٹم لے کر آیا تھا لیکن عجلت میں پورے ملک میں نافذ کر دیا تھا جبکہ اس کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پہلے استعمال کیا جانا چاہیے تھا،ہم نے تو آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ مکافات عمل کا شکار، اپنی بنائی عدالت نے ہی سزائے موت دی:سلیم بخاری