شیخ حسینہ مکافات عمل کا شکار، اپنی بنائی عدالت نے ہی سزائے موت دی:سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)معروف اینکر پرسن سلیم بخاری نے کہا ہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد مکافات عمل کا شکار ہو گئی ہیں، انہیں ان کی بنائی ہوئی عدالت نے لوگوں کے جلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔
’’24 نیوز‘‘ کے مقبول پروگرام ’’سلیم بخاری شو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بات کا علم نہیں ہے کہ شیخ حسینہ اپنے خلاف سزا کو چیلنج کرنے کا حق رکھتی ہیں یا نہیں، البتہ انہیں ان کی کالز ریکارڈ کے ثبوتوں کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
بھارت کی جانب سے شیخ حسینہ کی حوالگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ موجود ہے کہ کوئی بھی ملک دوسرے ملک کے مجرم کو حوالے کرے گا اور اگر بھارت ایسا نہیں کرتا تو بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کو رسائی کا جواز مل جائے گا۔
بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے جو چار دن میں کیا تھا ہماری بہادر افواج نے چار گھنٹے میں سود سمیت واپس کر کے آپ کا دماغ ٹھکانے لگا دیا تھا، ہماری افواج نے جو آپ کا حشر کیا اپنے تو دیکھا ہی ہے، ساتھ میں پوری دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ کیا حشر ہوا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک ترمیم شدہ قرارداد پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بخاری صاحب نے کہا کہ جہاں تک مجھے یقین ہے کہ روس اور چین اس قرداد کو ویٹو نہیں کریں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک چیز جو نئی شامل کی گئی ہے کہ فلسطین کی ریاست بن کے رہے گی۔اس وجہ سے ان دو ممالک نے اس قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرار داد اگر اسی طرح پاس ہو جاتی ہے تو نہ صرف یہ ایک اُمید کی کرن ہے بلکہ یہ فلسطینی ریاست کو قیام کی گارنٹی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا فورم اس کی تائید کر رہا ہے ۔
دوسری بات یہ کہ یہ دنیا کے ضمیر کا بھی امتحان ہے یہ جو پندرہ ممبرز ہیں سیکیورٹی کونسل کے اب پتہ چلتا ہے کہ ان کا ضمیر کیا کہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :انسانیت کیخلاف جرائم کا کیس: شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی گئی