سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمرے لگانے کا فیصلہ 

Nov 18, 2022 | 18:46:PM
وارڈنز، رویوں سے پریشان، نئے سی ٹی اور، اہلکاروں، باڈی کیمرے، لگانے کا فیصلہ،
کیپشن: ٹریفک وارڈنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وارڈنز کے رویوں سے پریشان نئے سی ٹی او نے اہلکاروں کو باڈی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس نے باڈی کیم لگانے کیلئے سمری ڈی آئی جی ٹریفک کو بھجوا دی ۔باڈی کیم سے کنٹرول روم میں لائیو مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ ٹریفک وارڈنز کے رویوں پر شہریوں کو شدید تحفظات تھے،ٹریفک پولیس حکام کاکہناہے کہ باڈی کیم لگنے سے رویوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی پرفارمنس بھی بہتر ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجابی فلموں کی ’ہیما مالنی‘ انتقال کر گئیں