بھارتی پنجابی فلموں کی ’ہیما مالنی‘ انتقال کر گئیں

Nov 18, 2022 | 18:05:PM
بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری، ہیما مالنی، نامور اداکارہ دلجیت کور، انتقال کر گئیں
کیپشن: نامور اداکارہ دلجیت کور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی معروف اداکارہ اپنے مداحوں کو اداس کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانی جانے والی نامور اداکارہ دلجیت کور 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار نیرو باجوہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دلجیت کور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔نیرو باجوہ نے اداکارہ دلجیت کور کو انسپائریشن قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا۔
خیال رہے کہ دلجیت کور کو بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے داغ، پت جٹاں دے، روپ شکیناں دا، لاجو، ویری جٹ اور جگا ڈاکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔
نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اداکارہ دلجیت کور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوبصورت اداکارہ اور لیجنڈ آف پنجاب ہمیں اداس چھوڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئے،آصف زرداری