جھانوی کپور کے گھر کی ایک جھلک، بڑے راز فاش

Nov 18, 2022 | 15:48:PM
جھانوی کپور کے گھر کی ایک جھلک، بڑے راز فاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ جھانوی کپور  کا  کہنا تھا کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ اس گھر کے اندر ایک خفیہ کمرہ بھی ہےلیکن میں نہیں جانتی کہ اس کمرے میں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  اداکارہ جھانوی کپورنے مداحوں کو اپنے چنئی کے گھر کی جھلک دکھائی۔گھر کےمختلف حصوں کی سیر کرواتے ہوئے جھانوی کپور نے اپنے والد بونی کپور کا دفتر دکھایا ۔ اس کے بعد اپنا کمرہ اور جم اور ایک  خفیہ کمرے کا زکر بھی کیا اور کہا کہ  میں نہیں جانتی کہ اس کمرے میں کیا ہے۔

اداکارہ نے بنگلے میں بنی ایک خاص دیوار بھی دکھائی جس پر ان کے اہلخانہ کی مختلف تصاویر آویزاں تھیں۔اس کے بعد جھانوی کپور نے ٹی وی والا کمرہ دکھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ "میں یہاں زیادہ تر وقت اپنی بہن (خوشی کپور) کے ساتھ گزارتی ہوں۔"