اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پرسنگین الزام عائد کردیا

Nov 18, 2021 | 22:47:PM
لی ووڈ، سابق اداکارہ سومی علی، معروف بالی ووڈ اداکا، سنگین الزام
کیپشن: سومی علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق پاکستانی اداکارہ سومی علی نے معروف بالی ووڈ اداکار پر سنگین الزام عائد کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران سومی علی نے کہا کہ وہ صرف 16 برس کی تھیں جب انڈیا اس مقصد کے ساتھ گئیں کہ وہ اس شخص کے ساتھ شادی کریں گی جو انڈیا کا براڈ پٹ ہے۔ انہیں اس شخص پر کرش تھا ، انہوں نے اس اداکار سے شادی کیلئے بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور ان کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتی رہیں۔
سومی علی نے کہا کہ ان کا یہ تعلق انتہائی پر تشدد تھا، نہ صرف زبانی بلکہ جسمانی تشدد بھی ہوتا تھا۔ اس پر وہ کہتا تھا کہ میں پڑوسیوں کو جا کر کیوں نہیں مارتا ، میں تمہیں اس لئے مارتا ہوں کیونکہ تم سے پیار کرتا ہوں اور چاہتا ہے کہ تم ٹھیک کام کرو۔
خیال رہے کہ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کی چند فلموں میں کام کیا ہے۔ بھارت میں اپنے قیام کے دوران وہ سلمان خان کے ساتھ لمبے عرصے تک تعلق میں رہیں اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے تاہم اس سے پہلے ہی ان کا بریک اپ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضاعلی کی پیسوں کیلئے اپنی بیٹی سے تکرار، ویڈیو وائرل