اداکارہ فضاعلی کی پیسوں کیلئے اپنی بیٹی سے تکرار، ویڈیو وائرل 

Nov 18, 2021 | 22:11:PM
فضاعلی، پیسوں کیلئے، بیٹی سے تکرار
کیپشن: اداکارہ و ماڈل فضا علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل فضا علی کی پیسوں کیلئے اپنی بیٹی سے تکرار کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل فضا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئرز کرتی رہتی ہیں ،فضا علی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ میری بیٹی ایک ہزار روپے کیلئے لڑ رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی گاڑی میں خراب موڈ میں بیٹھی ہیں اسی دوران ان کی بیٹی کی آواز سنائی دیتی ہے جو کہتی ہے کہ ماما میں آپ کو ایک ہزار روپے نہیں دوں گی۔اداکارہ کی بیٹی کا کہناتھا کہ ماما میں آپ کو اپنے 5 ہزار بھی دے دیتی ہوں،یہاں تک کہ 8 ہزار روپے تک دے دیتی ہوں ۔


اس پر فضا علی کہتی ہیں کیوں کیا آپ کا اپنا بینک ہے ،اس پر ان کی بیٹی جواب دیتی ہے کہ ہاں میرا اپنا ایک بینک ہے ۔اداکارہ کہتی ہیں میں کوکنگ آئل لینا ہے، بریڈلینی ہے اورکافی چیزیں لینی ہیںاور مجھے اپنے ایک ہزار روپے دے دو۔اس پر اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے کہ ہاں اپنے پیسوں سے لیں، میں نے جو 5 ہزار آپ کو دیئے ہیں ان سے لیں ،فضا علی اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس کی میں نے نہاری کھا لی تھی آپ کو نہیں پتہ۔
اس پر اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے کہ آپ کے پرس میں 5 ہزار نہیں ایک لاکھ روپے ہیں،ان سے کچھ لیں ،اس پر فضا علی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے تمہارے پیسے چاہئے،اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے کہ میں آپ کو کچھ بھی نہیں دوں گی۔
فضا علی اپنی بیٹی سے کہتی ہیں کہ میں چھوٹی تھی ناں تو سارے پیسے اپنی ماں کو دے دیتی تھی عیدی ملتی تھی تو بھی ماں کو دیتی تھی جو چیزیں ملتی تھی میں اپنی ماں کو دیتی تھی ۔
اس پر اداکارہ کی بیٹی کہتی ہے کہ اوہ ماما جھوٹ نہ بولوآپ اپنی ماما سے 20 روپے مانگتی تھیں،اس پر فضا علی کہتی ہیں کہ 20 روپے لیتی تھی سکول کیلئے،کنٹین کیلئے،اداکارہ کی بیٹی جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ بھی کنٹین کیلئے ہیں ناں ۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کا ذمہ دار کون ؟عمر شریف کی اہلیہ کا تہلکہ خیز انٹرویو۔۔تمام راز فاش!!!