بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی ؛سپریم کورٹ نے نعیم پنجوتھہ کی درخواست پرا عتراضات لگا کر واپس کردی
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی وکیل نعیم پنجوتھہ کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے ذاتی حیثیت میں درخواست دائر کی،درخواست کیساتھ متاثرہ شخص کا پاور آف اٹارنی یا دستخط موجود نہیں، فوجداری مقدمات میں متاثرہ شخص کے علاوہ دوسرا براہ راست درخواست دائر نہیں کر سکتا۔
یادرہے کہ نعیم حیدر پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:5 برس کے دوران کتنے پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا؟چشم کُشا رپورٹ