بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلوں کا اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) سینٹرل پولیس آفس بلوچستان نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ایکٹنگ ڈی ایس پی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سی پی او کوئٹہ محمد عامر مینگل کو ایڈیشنل آئی جی پی بلوچستان کانسٹیبلری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایس ڈی پی او اوتھل خالد دین خان کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او واشک شیر احمد کو ایس ڈی پی او ڈھاڈر مقرر کیا گیا ہے۔
انسپکٹر سی ٹی ڈی بلوچستان راحق علی شاہ کو ایکٹنگ ڈی ایس پی اوتھل تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر کچھی ڈسٹرکٹ محبوب علی کو ایکٹنگ ڈی ایس پی سنجاوی تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح انسپکٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ انور ستار کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او قلعہ سیف اللہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر کچھی محسن رضا کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او خاران تعینات کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق انسپکٹر قلات رینج محمد اسماعیل کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او تمپ تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سینیٹ اجلاس؛ عائلی عدالتیں ترمیمی 2024 ، 2026 اور حقوق معذور افراد ترمیمی بل منظور