بہاولپور میں شدید گرمی کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

May 18, 2026 | 16:47:PM
بہاولپور میں شدید گرمی کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جویہ) بہاولپور میں شدید گرمی کے دوران گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں 85 مریض رپورٹ ہوئے،بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 46، سر صادق عباسی ہسپتال میں 34 مریض رپورٹ ہوئے۔

دونوں ہسپتالوں میں 40 سے زائد مریض گیسٹروں علامات کے باعث زیر علاج رہے،زیر علاج رہنے والے مریضوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل رہی۔ 

طبی ماہرین نے گرمی کی لہر کے ساتھ گیسٹرو مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا،شہریوں کو صاف پانی کے استعمال کے ساتھ کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر برتنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال