دوران پرواز مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن قنطاس کو امریکہ جانے والی اپنی ایک پرواز کا رخ ایک ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کے باعث تبدیل کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو کاٹ بھی لیا۔
میلبورن سے امریکی شہر ڈیلاس جانے والی یہ پرواز جمعے کے روز روانہ ہوئی تھی۔
تاہم دورانِ سفر ایک مسافر کے نامناسب رویے کے باعث طیارے کو فرانسیسی پولینیشیا کے دارالحکومت میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔
مزید پڑھیں:ویڈیو :غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامہ کرنے والے مسافر نے قنطاس کے عملے کے ایک رکن کو کاٹ لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دیگر مسافروں نے مل کر اس شخص کو قابو میں کیا، طیارے کے پاپیٹے پہنچنے پر مقامی حکام نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایئرلائن نے واقعے کے بعد مذکورہ شخص پر قنطاس کی تمام پروازوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔