راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل،شہریوں کو مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل ہو گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ملازمین کی جانب سے برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے باعث معطل ہوگئی، احتجاجی مظاہرین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر بس سروس روک دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج میں میٹرو کی خواتین ملازمین بھی شریک ہوئیں جبکہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے برطرفیوں کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین کا کنٹریکٹ 2027 تک موجود ہے تاہم اس کے باوجود انہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا، ان کے مطابق دو ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریاستی سرپرستی میں بھارتی مہلک ادویات مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں
احتجاجی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ میٹرو بس سروس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی کو دے دیا گیا ہے، جس کے بعد موجودہ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔