عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی کی بازگشت کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
برینٹ خام تیل 111 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی طلب گر گئی!
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں مزید پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے ۔