معرکہ حق: سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم" معرکہ حق " ریلیزکردی گئی جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔
یہ فلم نہ صرف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرأت مندانہ عسکری کارروائی معرکۂ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔
یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا،اس کے برعکس پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی، بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن "بنیان مرصوص " کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہترین سفارتی حکمت عملی، عالمی میڈیا بھی پاکستان کو داد دینے پر مجبور
ڈاکیومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے،اس میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔