پاکستانی ڈرامہ عربی زبان میں پیش ہونے کیلئے تیار

May 18, 2023 | 15:37:PM
برس ٹیلی ویژن اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ اب سعودی ناظرین کے لئے پیش کیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برس ٹیلی ویژن اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ اب سعودی ناظرین کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ڈراموں کی دھوم اس قدر ہے کہ اب اس ڈرامے کو عربی زبان میں سعودیہ عرب کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم عربی زبان میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کا نام ’پری زاد‘ نہیں ہوگا بلکہ ’قریباً‘ رکھا گیا ہے۔     

View this post on Instagram

A post shared by HUM Arabia (@hum.arabia)

یاد رہے کہ ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار ’احمد علی اکبر‘ نے نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹام کروز کی فلم ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کا ٹریلر جاری

’شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔