ٹام کروز کی فلم ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کا ٹریلر جاری

May 18, 2023 | 12:47:PM
ہالی وڈ کے شہرت یافتہ سُپر اسٹار ٹام کروز کی بلاک بسٹر جاسوسی سیریز ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ٹام کروز اس میں بطور ایجنٹ ایتھان ہنٹ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب دیسک) ہالی وڈ کے شہرت یافتہ سُپر اسٹار ٹام کروز کی بلاک بسٹر جاسوسی سیریز ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ٹام کروز اس میں بطور ایجنٹ ایتھان ہنٹ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ 

 فلم کے نئے ٹریلر نے مغربی فلمی دنیا کے سپر اسٹار کو بظاہر اب تک کی سب سے مشکل اور چیلنجنگ مشن سر کرنے کی آزمائش میں ڈالا ہے۔ 

ٹریلر کے آغاز میں ایجنٹ ایتھان ہنٹ اپنی موٹر سائیکل ایک چٹان کے آخری سرے پر روک کر دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہے، ایجنٹ یوجین کیٹرج اس دوران یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ایتھان یہ مشن تمہیں بہت مہنگا پڑے گا۔

فلم ٹام کروز کے ساتھ ونگ رہمیس، سائمن پیگ، ریبیکا فرگوسن اور ونیزا کربی شامل ہیں۔ اس ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں اس مشن یا منصوبے کی کلیدی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

سیریز مشن امپاسیبل کی پہلی فلم سال 1996 میں نمائش کیلیے پیش کی گئی تھی جسے کافی پسند کیا گیا۔ سیریز کی اب تک چھ فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں ’ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کے ٹریلر میں ابو ظہبی کے اہم مقدمات کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکے ایشین فلم فیسٹیول: پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ کا 3 ایوارڈز اپنے نام، سرحد پار بھی چرچے

واضح رہے کہ ٹام کروز اس وقت 60 برس کے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بڑے شاندار انداز میں اس رول کو ادا کیا ہے، فلم کے مصنف اور ہدایت کار کرسٹوفر میک کیوری ہیں اور یہ 12 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ 

دریں اثنا فلم کا پارٹ ٹو آئندہ برس 28 جون کو جاری کیا جائے گا جس میں توقع ہے کہ یہ ٹام کروز کا بطور ایتھان ہنٹ فائنل چیپٹر ہوگا۔