یوکے ایشین فلم فیسٹیول: پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ کا 3 ایوارڈز اپنے نام، سرحد پار بھی چرچے

May 18, 2023 | 12:23:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے تو پڑوسی ملک سے بھی انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کئے تو پڑوسی ملک سے بھی انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کی۔

اداکار راج کمار راؤ کی اسٹوری میں وہ اور نمرہ بچہ یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں ایک ساتھ موجود ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے نمرہ بچہ کو ان کے کام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پڑوسی ملک کے اداکار راج کمار راؤ کی جانب سے سرائے جانے پر اداکارہ نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آج کے تمام اچھے مشوروں کے لیے شکریہ، پڑوسی۔ آپ کا کام بہت زیادہ پرجوش اور متاثر کن ہے‘۔

یاد رہے کہ نمرہ بُچہ تین انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ ’پولائٹ سوسائٹی‘، کملی، مس مارول کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ اداکارہ کی جانب سے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے 3 ایوارڈز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nimra Bucha (@nimrabucha)

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول2023، جانی ڈیپ کانز بہترین فلم پرفارمنس سراہنے پر آبدیدہ 

اپنی پوسٹ میں نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں ان اعزازات سے نوازا۔ فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ اور پولائٹ سوسائٹی پر فلم والاز چوائس ایوارڈسے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ ’چیمپئننگ چینج‘ پر بھی ملا ہے۔