عمران خان کے بیان پر مریم اورنگزیب کاشدید ردعمل

May 18, 2023 | 14:23:PM
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے تمام زیرِ حراست کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرست جاری کرنے کا حکم

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ‏ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی، آئندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔