فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں۔۔۔بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف میدان میں آگئیں

May 18, 2021 | 20:13:PM
فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں۔۔۔بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب اس سب کو ختم ہوجانا چاہئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، میں اب اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔


واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کئے گئے۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لباس پرتنقیدکرنیوالوں کوعلیزے شاہ کاکرارا جواب