لباس پرتنقیدکرنیوالوں کوعلیزے شاہ کاکرارا جواب

May 18, 2021 | 19:47:PM
 لباس پرتنقیدکرنیوالوں کوعلیزے شاہ کاکرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساحرعلی بگا کے ساتھ ” بدنامیاں”سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے فلسطین پراسرائیلی مظالم کے بجائے گانے کی ویڈیو میں پہنے گئے لباس پرتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے گانے کی میوزک ویڈیوکی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے علیزے کے لباس پر تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی ساخت پربھی نامناسب تبصرے کئے اور علیزے کا نام ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
انسٹاگرام اسٹوریزمیں ناقدین کیلئے علیزے نے لکھا ”میں تمام میمز اور تنقید لطف اندوز ہوئی ”۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ بجائے اس کے کہ ہم فلسطین کی آوازبنتے، ایک معمولی سا مسئلہ اتنا زیر بحث لایا گیا کہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پوسٹ کے اختتام پر علیزے نے سوال اٹھایا ” آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے“۔
بدنامیاں کو علیزے اور ساحرعلی بگا نے مل کرگایا، موسیقی ساحرنے ہی ترتیب دی جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

علیزے شاہ کی اداکاری کو ڈرامہ سیریل ”عشق تماشا” میں بیحدپسند کیا گیا جس کے بعد ”عہد وفا” میں بھی انہوں نے داد سمیٹی۔
حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی ڈرامہ سیریل ” تانابانا” میں بھی علیزے نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس میں ان کے مقابل گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفرتھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں ۔۔دریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا